کورونا وبا 105 زندگیاں نگل گئی، 5312 نئے مریض!

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وبا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی، جان لیوا وائرس نے آج 105 زندگیاں نگل لیں جب کہ 5 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار 948 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 10,639,82 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 312 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 710,829 ہوگئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 67 ہزار 970 ، پنجاب میں 2 لاکھ 43 ہزار 295، خیبر پختونخوا میں 96 ہزار 128، اسلام آباد میں 64 ہزار 173، بلوچستان میں 20 ہزار 97، آزاد کشمیر میں 14 ہزار 69 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 97 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 69 ہزار 811 ہے جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 105 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد مجموعی طور پر 15 ہزار 229 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 390 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 625,789 ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔