نئی دہلی: کورونا سے ایک دن میں سب سے زیادہ اموات

نئی دہلی: بھارت میں کورونا سے ایک دن میں ہونے والی ہلاکتیں 4 ہزار 529 تک جا پہنچیں جس کے بعد پرانے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس مہلک وائرس سے 2 لاکھ 67 ہزار 334 افراد متاثر ہوئے۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2 کروڑ 52 لاکھ سے تجاوز کرگئی اور یہ مہلک وائرس ملک بھر میں اب تک 2 لاکھ 78 ہزار افراد کی جان لے چکا ہے جبکہ بھارت میں 17 کروڑ 57 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 529 ہوگئی جو اب تک کی ایک دن میں ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔