سندھ، کورونا ویکسین کے آزمائشی مرحلے کا آغاز

کراچی: سیکریٹری محکمہ صحت سندھ کاظم جتوئی نے کورونا ویکسین لگوائی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی آزمائش کا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے اور سیکریٹری محکمہ صحت سندھ کاظم جتوئی نے کورونا ویکسین لگوائی۔
کورونا ویکسین کے لیے سندھ میں رضاکارانہ ٹرائل جاری ہیں، کورونا ویکسین ٹرائل کی جامع رپورٹ وفاقی وزارت صحت کو ارسال کی جائےگی اور ملک میں پہلے مرحلےمیں کورونا ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو دی جائے گی۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ کی کمیٹی نے بھی چین سے کورونا ویکسین خریدنے کی منظوری دی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔