کورونا نے 59 زندگیاں نگل لیں، 3 ہزار سے زائد نئے مریض!

اسلام آباد: پاکستان بھر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 59 متاثرہ مریض جاں بحق ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار9 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ مزید 59 افراد جاں بحق ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 892 اور مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار803 ہوگئی۔
این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار583 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک میں فعال کیسوں کی تعداد 42 ہزار115 ہے۔ ملک میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار974 ہے۔
این سی اوسی کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار33 ہوگئی، پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 15 ہزار786، خیبرپختونخوا میں مریضوں کی تعداد 45 ہزار 314 اوراسلام آباد میں 27 ہزار979 اوربلوچستان میں 16 ہزار891 ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔