پاک آرمی میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں، 6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

راولپنڈی: پاک آرمی کے 6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں ہوئی ہیں اور 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر فائز کیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور سمیت اختر نواز، سردار حسن اظہر حیات، سرفراز علی، محمد علی اور سلمان فیاض غنی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے بھی کیے گئے، جس کے تحت لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو انسپکٹر جنرل کمیونی کیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات ملٹری سیکریٹری، لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان انسپکٹر جنرل آرمز، لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان آئی جی ٹریننگ اینڈ ایوالوایشن، لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کمانڈر اے ایس ایس سی، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کمانڈر سدرن کمانڈ، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کور کمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز کور کمانڈر لاہور، لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء کمانڈر بہاولپور کور اور لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کور کمانڈر ملتان تعینات کیے گئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔