امریکا میں کورونا سے 4 ہزار اموات، 200 نیشنل گارڈز بھی متاثر!

واشنگٹن: امریکا میں کورونا وبا سے مسلسل تیسرے روز 4 ہزار اموات سامنے آئیں۔
دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ملک امریکا میں مزید پونے 2 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ صدر بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں تعینات قریباً 200 نیشنل گارڈز بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔
دوسری جانب برطانیہ میں مزید 1400 اموات اور 40 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جس پر وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے نیا وائرس زیادہ مہلک ہوسکتا ہے، کورونا ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔