کورونا چیلنجزسے نمٹنے میں پاکستان تمام ایشیائی ممالک پر بازی لے گیا!

اسلام آباد: کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے سماجی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی اختیار کی گئی پالیسیوں کو ایک اور بین الاقوامی ادارے نے سراہتے ہوئے انہیں ایشیا میں بہترین قرار دے دیا۔
وزارت سماجی تحفظ و تخفیف غربت کے مطابق پیر کو انٹرنیشنل پالیسی سینٹر فار انکلوسیو گروتھ (IPC-IG) کی جانب سے منعقدہ گلوبل کانفرنس میں پاکستان کے کورونا سوشل پروٹیکشن ریلیف رسپانس کو ایشیا کے تمام ممالک میں بہترین قرار دیا گیا۔
یونیسیف، اقوام متحدہ اور انٹر نیشنل پالیسی سینٹر کی جانب سے ایشائی ممالک کے کووڈ۔19 رسپانس کے حوالے سے کی جانے والی ایک تحقیق میں وسیع میپنگ کے ذریعے ایشیا اور پیسفک ریجن کے ممالک کے کورونا وبا کے دوران کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ پیش کیا گیا۔
مذکورہ تحقیق میں بتایا گیا کہ پاکستان نے احساس ایمرجنسی کیش کے ذریعے ایشیا میں سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر سماجی تحفظ کا پروگرام کیا۔اس پروگرام کے دائرہ کار اور حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نشتر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے دس دن کے اندر حکومت پاکستان نے ڈیڑ ھ کروڑ خاندانوں کو فوری ریلیف پہنچانے کے لیے کیش امداد ریلیف پروگرام کا آغاز کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 1.25 ارب ڈالر لاگت کے اس پروگرام پر نہایت تیز رفتاری سے عمل در آ مد کیا گیااور 75 ڈالرز کی امدادی رقم غریب و مستحق خاندانوں کو بہم پہنچائی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر احساس ایمرجنسی کیش پروگرام نے مستحق و ضرورت مند خاندانوں کو فوری ریلیف کے ساتھ پاکستان کے فنانشل سیکٹر کی بنیادوں کو بھی مستحکم کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔