کورونا میں تیزی، 42 جاں بحق، مزید 3876 نئے مریض

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 42 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 3 ہزار 876 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 946 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 97 لاکھ 32 ہزار 33 ہوگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 876 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل 2 جولائی 2020 کو 4 ہزار 339 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جس کے بعد آج قریباً 8 ماہ بعد کورونا کے سب سے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 23 ہزار 135 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 62 ہزار 796، پنجاب میں ایک لاکھ 95 ہزار 87، خیبر پختونخوا میں 78 ہزار 653، اسلام آباد میں 50 ہزار 843، بلوچستان میں 19 ہزار 306، آزاد کشمیر میں 11 ہزار 483 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 967 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 29 ہزار 576 ہے جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 42 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد مجموعی طور پر 13 ہزار 799 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 446 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 79 ہزار 760 ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔