کورونا سے 58 افراد جاں بحق، 1262 نئے مریض!

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 58 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 115 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 83 لاکھ 99 ہزار 623 ہوگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 262 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 61 ہزار 625 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار 90، پنجاب میں ایک لاکھ 63 ہزار 367، خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 368، اسلام آباد میں 42 ہزار 513، بلوچستان میں 18 ہزار 924، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 408 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 937 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 25 ہزار 649 ہے جب کہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد مجموعی طور پر 12 ہزار 276 ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔