کورونا میں شدت: 103 افراد جاں بحق، 3953 نئے مریض!
اسلام آباد: کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی، جان لیوا وائرس سے ایک دن میں 103 افراد جاں بحق جب کہ 3 ہزار 953 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 665 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 10,493,36 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 953 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 696,184 ہوگئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 66 ہزار 926، پنجاب میں 2 لاکھ 35 ہزار 569، خیبر پختونخوا میں 93 ہزار 33، اسلام آباد میں 62 ہزار 211، بلوچستان میں 19 ہزار 855، آزاد کشمیر میں 13 ہزار 529 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 61 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 63 ہزار 102 ہے جب کہ 3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 103 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 14 ہزار 924 ہوگئی۔ 10 ماہ قبل 23 جون 2020 کو 105 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے تھے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار198 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 618,158 ہوگئی۔