حسن علی کے ہاں ننھی پری کی آمد!

لاہور: پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، وہ بیٹی کے باپ بن گئے۔
حسن علی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بیٹی کی پیدائش کی خوش خبری دی۔
انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، اللہ نے انہیں بیٹی سے نوازا ہے، اپنی شہزادی کو ہماری فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
اس موقع پر حسن علی نے لوگوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹر حسن علی 20 اگست 2019 کو سمیعہ آرزو سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ حسن علی اس وقت جنوبی افریقا میں موجود قومی ٹیم میں شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔