گوادر میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر جاری

گوادر: ملک عزیز میں سی پیک کا عظیم الشان منصوبہ جاری ہے، اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر گوادر میں شان دار انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر جاری ہے۔

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ستمبر 2023 تک اس جدید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا تعمیراتی کام مکمل ہوجائے گا۔
سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام کے حصے کے طور پر 230 ملین ڈالر کا ایک منصوبہ بنیادی طور پر چینی حکومت کی طرف سے فنڈ کیا گیا ہے۔ اس کے لیے ایک ہزار سے زائد پاکستانی کارکن کام میں مصروف ہیں۔
سی پیک اور گوادر کے اس جدید ایئرپورٹ کی تکمیل خطے خاص طور پر پاکستان کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔