سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز

اسلام آباد: سرکاری اسکیم کے تحت حج کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوگیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں کے لیے 15 بینکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، حج درخواستیں 15 بینکوں میں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج سے 12 دسمبر تک جاری رہے گی، آئندہ سال 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔
خواتین پہلی مرتبہ محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی، مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔
وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 25 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے، اس اسکیم کے تحت درخواستیں ڈالرز کے ہمراہ بیرون ملک سے جمع کرانی ہوں گی۔
اسپانسرشپ اسکیم کے تحت درخواست دہندہ یا ان کے عزیز و رشتے دار قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے، دسمبر 2024 تک کارآمد شناختی کارڈ پر ہی حج درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔