آرمی چیف سے سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات

راولپنڈی: رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے دفاع، سیکیورٹی اور فوجی تربیت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون، علاقائی صورت حال اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ خطے میں امن قائم کرنے میں دی گئی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، آرمی چیف نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے اسٹرٹیجک اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔