پاک بحریہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے بحری سرحدوں کی حفاظت بھرپور انداز میں کی، جب بھی دشمن کا سامنا ہوا، پاک بحریہ قوم کی توقعات پرپورا اتری۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا۔ کمانڈنٹ ریئرایڈمرل محمد زبیر شفیق نے پاک فوج کے سربراہ کا استقبال کیا۔
آرمی چیف نے یادگارہ شہدا پرحاضری دی اور فاتحہ کی، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔
جنرل قمر جاوید باوجوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک بحریہ کی تعریف جرات اوربہادری اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے، نیوی وار کالج میں مسلح افواج کے افسران اور دوست ممالک کے افسران کی ٹریننگ کی جاتی ہے۔
پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاک بحریہ نے بحری سرحدوں کی حفاظت بھرپوراندازمیں کی ہے اور جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی توقعات پرپورا اتری۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔