انڈر19 خواتین کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کے لیے ویڈیو لنک کا استعمال

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انڈر 19 خواتین کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آن لائن منعقد کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق خواتین کرکٹرز کے آن لائن ٹیسٹ کا آغاز آج 22 جون بہ روز پیر ہوا، یہ ٹیسٹ اگلے چار روز جاری رہیں گے۔
اس ٹیسٹ کا مقصد کورونا وبا کے دوران خواتین کرکٹرز کو متحرک رکھنا اور انھیں اپنے فٹنس پر توجہ دینے کی تحریک دینا ہے۔
پی سی بی حکام کے مطابق اس نوع کی سرگرمیوں کا مقصد خواتین کرکٹ پر سرمایہ کاری کرنا اور انھیں مرکزی دھارے میں لانا ہے۔
ٹیسٹ کے دوران کرکٹرز کی ہینڈ آئی کوآرڈی نیشن، جسمانی توازن اور پٹھوں کی مضبوطی کا جائزہ لیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔