چین کی امریکا کو بڑی پیشکش!

بیجنگ: چین نے امریکا کو تہذیبوں کے تصادم کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے مسائل مذاکرات سے حل کرنے کی پیشکش کی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کسی ملک کے ساتھ سرد جنگ کا ارادہ نہیں رکھتا۔ انہوں ںے تہذیبوں کے تصادم کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے امریکا کو تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی دعوت دی۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں چین کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمے دار قرار دیا۔ فرانسیسی صدر یمانیول میکرون نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہمیں دنیا کا مستقبل چین اور امریکا کی مسابقت تک محدود نہیں کرنا چاہیے۔ نئے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر اتفاق رائے کی تجدید کرنی چاہیے۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، جس میں عالمی رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔