وزیر اعلیٰ سندھ کی جماعت اسلامی کو خدشات دُور کرنے کی یقین دہانی

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ان کے جائز خدشات دُور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فون پر حالیہ بلدیاتی انتخابات اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر گفتگو کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے گفتگو کے دوران حافظ نعیم الرحمان کو جماعت اسلامی کے جائز خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ جماعت اسلامی الیکشن سے متعلق مسائل پر الیکشن کمیشن سے رابطہ کرے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا جماعت اسلامی کے سندھ حکومت سے متعلق مسائل کے حل میں غیرجانبدار کردار ادا کریں گے۔
خیال رہے کہ 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اب تک کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 92 نشستوں کے ساتھ پہلے اور جماعت اسلامی 88 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے لیکن جماعت اسلامی نے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس فارم 11 اور 12 موجود ہیں جس کے مطابق ہماری نشستوں کی تعداد 94 تک بنتی ہے، لیکن الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے ساتھ مل کر ہماری نشستوں کو کم کررہا ہے، جو ہم نہیں ہونے دیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پہلے پیپلز پارٹی ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کرے پھر ہم ان کے ساتھ بات کریں گے، ہمارے پاس میئر کے لیے پی ٹی آئی کی صورت میں بہتر آپشن موجود ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔