دہشت گردوں کا ایرانی سرحد سے حملہ، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

پنجگور: ایران کی سرحد سے دہشت گرد حملے میں پاکستان کے 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے چکاب سیکٹر میں سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکاروں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی سرحد سے پنجگور میں دہشت گردی کی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہوئے، دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی سرزمین کا استعمال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو بارڈر پر گشت کے دوران نشانہ بنایا گیا، پاکستان کی جانب سے ایران سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔