آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ہلکی بارش کا امکان

کراچی: شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے جب کہ شمال مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔