مایا علی سنگل، اپنی محبت کا اظہار کروں گا، اُسامہ خان

لاہور: ٹی وی اور فلم کے نوجوان اداکار اسامہ خان نے اداکارہ مایا علی سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔
اسامہ خان حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے، جہاں اُنہوں نے گفتگو میں اپنی پسندیدہ اداکارہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں پاکستانی اداکاراؤں کی بات کروں تو مجھے ماہرہ خان اور مایا علی بہت پسند ہیں اور میں ان دونوں کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔
اسامہ خان نے کہا کہ مایا علی کو بھی اس بات کا علم ہے کہ میں اُنہیں پسند کرتا ہوں کیونکہ میں کئی شوز میں اس بات کا اعتراف کرچکا ہوں۔
اسامہ خان نے کہا کہ میں مایا علی سے اپنی محبت کا اظہار کروں گا کیونکہ وہ ابھی تک سنگل ہیں۔
اُسامہ خان نے کہا کہ میں پہلے مایا علی سے اپنی محبت کا اظہار کروں گا، اُس کے بعد شادی کے بارے میں سوچیں گے۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر کئی بار اسامہ خان اور اداکارہ زینب شبیر کی منگنی کی خبریں سامنے آئی ہیں، لیکن اس جوڑی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے ہمیشہ یہی کہا کہ ان کے درمیان صرف دوستی کا رشتہ قائم ہے۔
یاد رہے کہ اداکار اسامہ خان نے سال 2017 میں شوبز میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ کئی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، 26 جنوری کو یمنیٰ زیدی کے ساتھ اُن کی ڈیبیو فلم نایاب ریلیز ہوئی ہے، جس میں ان کے کام کو سراہا جارہا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔