نئے سربراہ نیب کی تعیناتی تک موجودہ چیئرمین کو توسیع، آرڈیننس جاری

اسلام آباد: صدر پاکستان عارف علوی نے قومی احتساب دوسرا ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کردیا۔
آرڈیننس کے مطابق صدر مملکت جتنی چاہیں گے ملک میں احتساب عدالتیں قائم کریں گے۔
آرڈیننس کے تحت صدر مملکت متعلقہ چیف جسٹس ہائی کورٹ کی مشاورت سے احتساب عدالتوں کے ججز مقرر کریں گے اور احتساب عدالتوں کے ججز کا تقرر تین سال کے لیے ہوگا۔
آرڈیننس کے مطابق صدر مملکت چیئرمین نیب کا تقرر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے کریں گے، تاہم صدر مملکت اتفاق رائے نہ ہونے پر چیئرمین نیب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں گے۔
آرڈیننس میں کہا گہا ہے کہ نئے چیئرمین کے تقرر تک موجودہ چیئرمین نیب کام جاری رکھیں گے۔
آرڈیننس کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک توسیع دے دی گئی ہے۔
آرڈیننس کے مطابق نئے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت چار سال ہوگی جب کہ چار سال مکمل ہونے پر چیئرمین نیب کو اگلے چار سال بھی تعینات کیا جاسکے گا۔
آرڈیننس میں کہا گیا کہ پارلیمانی کمیٹی میں 12 ارکان شامل ہوں گے۔
آرڈیننس کے مطابق دوبارہ تعیناتی کے لیے تقرری کا طریقہ کار ہی اختیار کیا جائے گا، تاہم چیئرمین نیب کو سپریم کورٹ کے ججز کی طرح ہی ہٹایا جاسکے گا جب کہ چیئرمین نیب اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجواسکتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔