براؤزنگ پاکستان

پاکستان

وزیر اعظم نے کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسڑیشن میں مزید 5 روز کا اضافہ کر دیا ہے

اسلام آباد:وزیر اعظم نے کورونا ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے،کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس رجسڑیشن میں مزید 5 روز کا اضافہ کر دیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا وقت 15 اپریل تک

وزیر اعظم نے دوبارہ نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان شہریار آفریدی کے سپرد کردیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے دوبارہ نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان شہریار آفریدی کے سپرد کردیاہے۔ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر شہریار آفریدی کووزیر مملکت برائے سیفران کے ساتھ وزیر مملکت برائے انسداد منشیات کا بھی قلمدان دے دیا ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو جو آئین دیا اس کی بنیاد پر آج ملک قائم ہے،نفیسہ شاہ

سکھر:پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسیمبلی نفیسہ شاہ نے یوم دستور کے موقع پر کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو جو آئین کی شکل میں اعلی طرین تحفہ دیا اور اسی وجہ سے آج یہ ملک قائم ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان

سابق رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

ملتان: پنجاب اسمبلی کے سابق رکن سلمان نعیم بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ رپورٹ پازیٹو آنے پر طیب اردوان ہسپتال کے قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے قرنطینہ میں سابق رکن صوبائی اسمبلی سلمان نعیم کا علاج شروع کر دیا ہے۔

شہباز شریف کا 19 روزہ قرنطینہ ختم

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے 19 روزہ قرنطینہ ختم کر دیا۔ 22 مارچ کو لندن سے پاکستان پہنچنے کے بعد شہباز شریف نے خود کو گھر پر سیلف آئسو لیشن میں رکھا۔ جمعہ کوقریباً 19 روز بعد انہوں نے

غریب عوام کوریلیف پہنچانا عمران خان کاعزم ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غریب، نادار اور پس ماندہ علاقوں کے عوام کوریلیف پہنچانا عمران خان کاعزم ہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کل سے احساس ایمرجنسی پروگرام کا باقاعدہ آغازکردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس: اندازے سے کم کیس سامنے آنا خوش آئند ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیس ہمارے اندازے سے کافی کم ہیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں

ہمیں ہر چیز باہر سے منگوانے کی عادت ،جو ملک ایٹم بم بنا سکتا ہے وینٹی لیٹر نہیں بنا سکتا، وزیراعظم

اسلام آباد: لاک ڈاؤن کے اثرات پوری دنیا پر پڑ رہے ہیں، اس سے ملکی معیشت کو بھی بہت نقصان ہوا، اثرات بہت دیر تک رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ 14 روز میں 144 ارب روپے ایک

کورونا سے نمٹنے میں ناکافی سہولتیں، چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جناب گلزار احمد نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ناکافی سہولتوں پر پہلا از خود نوٹس لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد خان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ناکافی سہولت پر پہلا از خود نوٹس لیتے ہوئے

کورونا بحران: مزید تین اموات، ہلاکتیں 68 ہوگئیں

کراچی: کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، وبا نے مزید تین افراد کی زندگی نگل لی۔ ہلاکتیں 68 ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق اب تک ملک بھر میں اس مہلک وبا کے 4699 کیسز سامنے آئے، جن میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ آج بہ روز جمعرات ملک بھر میں