براؤزنگ پاکستان

پاکستان

بھارت کیساتھ تجارت، واہگہ بارڈر، فضائی حدود بند، پانی روکنا اعلان جنگ تصور ہوگا، قومی سلامتی کمیٹی

اسلام آباد: ملک کی سول اور عسکری قیادت نے قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں بھارت سے ہر قسم کی تجارت، واہگہ بارڈر اور فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پانی روکنے کو اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے…

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان مخالف بھارتی سازش بے نقاب

سندھ طاس معاہدہ بین الاقوامی سطح پر ثالث شدہ اور ضمانت یافتہ معاہدہ ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سے روگردانی کے بین الاقوامی مضمرات ہیں۔ کیا کسی اور بھارتی بین الاقوامی ضمانت/ معاہدے کی کوئی قدر و اہمیت ہے؟ ذرائع کا کہنا ہے، سوال پیدا ہوتا ہے کہ…

وزیراعظم نے بھارتی اقدامات کے بھرپور جواب کیلئے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلالیا

اسلام آباد: مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے اور 26 سیاحوں کی ہلاکت پر بھارت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے جواب کے لیے وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے…

سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا بھارتی اعلان، پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کا حکم

نئی دہلی: بھارت نے پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور اٹاری چیک پوسٹ بند کرنے کا اعلان کردیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے بعد بھارت نے پاکستانیوں کو سارک کے تحت ویزے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی…

پہلگام حملے کو دفاعی تجزیہ کاروں نے بھارتی فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والے دفاعی تجزیہ کاروں نے پہلگام حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا۔ دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر ریٹائرڈ احمد سعید منہاس نے بھارتی میڈیا کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا فاشسٹ میڈیا بغیر…

امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربام کا دورہ حیدرآباد، پاک امریکا مستحکم تعلقات کا مظہر

کراچی: کراچی قونصل خانے میں تعینات امریکی سفیر اسکاٹ اربام نے حیدرآباد کا سرکاری دورہ مکمل کیا، جہاں انہوں نے سرکاری عہدیداروں، نوجوانوں، تعلیمی رہنماؤں، کاروباری برادری کے اراکین اور امریکی حکومت سے وابستہ عوامی سفارت کاری پروگرام کے…

وزیراعلیٰ کے پی گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور…

آئی ایم ایف کا ترقیاتی بجٹ سے 168 صوبائی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے ترقیاتی بجٹ سے صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ وفاق 18 ویں ترمیم کے بعد منتقل صوبائی منصوبوں پر ترقیاتی بجٹ خرچ نہ کرے۔ ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت آئندہ بجٹ میں 168 صوبائی ترقیاتی…

جے یو آئی نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حتمی فیصلہ کرلیا کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی اور نہ ہی کسی ایسے اتحاد میں شامل ہوگی جو پی ٹی آئی کے ایما پر قائم کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ جے یو آئی ف نے اپنی مجلس عمومی کے دو روزہ…

کراچی میں ہیٹ ویو: شہری غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں، ماہرین

کراچی: شہر قائد میں گرمی کی شدت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جب کہ آئندہ 24…