براؤزنگ پاکستان
پاکستان
کورونا سے 52 افراد جاں بحق، 2118 نئے مریض!
اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 52 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 917!-->…
قومی اداروں کے تمام عناصر کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلیے کردار ادا کرنا ہوگا، آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی اداروں کے تمام عناصر کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 238 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ!-->…
حکومت کا پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کوالیکشن کمیشن کےباہراحتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیرداخلہ شیخ رشید کو ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کے باہر رکاوٹیں نہ لگائی!-->…
آن لائن فوڈ سپلائی کی آڑ میں لوٹ مار کرنے والا ملزم گرفتار
شہر کراچی میں آن لائن فوڈ سپلائی کی آڑ میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن فوڈ سپلائی کی آڑ میں شہریوں سے لوٹ مار کی!-->…
حکومت نواز شریف کی لندن سے واپسی نہیں چاہتی، احسن اقبال
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے نواز شریف لندن سے واپس نہ آئیں۔نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلے نواز شریف کو جانے کی اجازت دی اور پھر ڈھونگ رچایا۔انہوں نے کہا کہ وزرا کو سب سے!-->…
سینیٹ کے انتخابات خفیہ طریقے سے کرانے کیخلاف درخواست کی سماعت 24جنوری تک ملتوی
لاہور ہائیکورٹ نے سینیٹ کے انتخابات خفیہ طریقے سے کرانے کے خلاف درخواست کی سماعت 24جنوری تک ملتوی کر دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے درخواست پر سماعت کی ۔ دوران سماعت فاضل عدالت نے کہا کہ سینیٹ انتخابات سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ!-->…
پی ڈی ایم کے پاس اب بیچنے کیلئے کوئی منجن باقی نہیں،فردوس عاشق اعوان
وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو عوام نے آر پار کردیا ہے ،تاریخ پے تاریخ دینے والوں کااپنا مستقبل تاریک ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن استعفے دینے کے معاملے پر ڈر چکی ہے!-->…
شہریوں کو بلا تعطل گیس فراہم کرنے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
شہریوں کو بلا تعطل گیس فراہم کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ موسم سرد ہوتے ہی سوئی نادرن گیس کمپنی شہریوں کو!-->…
عدالت عظمیٰ کا 30 نئی احتساب عدالتیں ایک ماہ میں فعال کرنے کا حکم!
اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے مرکزی حکومت کو مستقل سیکریٹری قانون تعینات کرنے اور 30 نئی احتساب عدالتیں ایک ماہ میں فعال کرنے کی ہدایت کردی۔سپریم کورٹ میں 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کے کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت نے مستقل سیکریٹری قانون کی!-->…
آکسیجن سلنڈر کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
کراچی میں کورونا کیسز بڑھتے ہی آکسیجن سلنڈرز نایاب ہوگئے،7 ہزار روپے والے آکسیجن سلنڈر کی قیمت25 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی ہے جبکہ سلنڈر ری فل کرنے پر 1600روپے سے زائد کے اخراجات آتے ہیں۔تفصِلات کے مطابق گذشتہ سات روز کے دوران اوسطاً مثبت!-->…