براؤزنگ پاکستان
پاکستان
9 مئی مقدمات میں عمران کی گرفتاری متوقع، پولیس اڈیالہ جیل میں موجود
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں گرفتاری ڈالے جانے کا امکان ہے۔
لاہور میں درج 9 مقدمات کے تفتیشی افسران اڈیالہ جیل پہنچ گئے، لاہور پولیس کی ٹیم ایس پی کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی۔ لاہور پولیس کی ٹیم…
کراچی میں آج تیز ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کا امکان
کراچی: شہر قائد میں آج تیز ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ آج…
دوران عدت نکاح کیس: عمران اور بشریٰ بری، سزا کیخلاف اپیل منظور
اسلام آباد: عدت کے دوران نکاح کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرکے انہیں باعزت طور پر بری کردیا۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے خاور…
15 روز بعد پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بن جائے گا: فیصل واوڈا
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ آج کے فیصلے کے 15 دن بعد پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بنے گا۔
سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے…
سپریم کورٹ کا مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم
اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی لارجز بینچ نے سنی…
لاہور میں مون سون کی طوفانی بارش، شہر تالاب میں تبدیل
لاہور: شہر میں مون سون کی بارش کا پہلا اسپیل جم کر برسا، جس نے جل تھل ایک کردیا۔
واسا حکام نے لاہور میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سب سے زیادہ بارش تاج پورہ میں 242 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، لکشمی چوک پر 130، مغل…
آذربائیجان کے صدر کی 2 روزہ دورے پر پاکستان آمد
اسلام آباد: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف پاکستان کے دورے پر پہنچے ہیں، الہام علیوف کی آمد کے موقع پر شہباز شریف استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر…
فلور ملز کی ہڑتال، آٹے کی سپلائی بند ہونے سے بحران کا اندیشہ
کراچی/ اسلام آباد: پاکستان کے مختلف شہروں میں فلور ملز نے آج سے ملک بھر میں گندم کی پسائی اور آٹا سپلائی بند کردی، جس کے باعث آٹے کا بحران پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 مل مالکان نے ہڑتال کر رکھی ہے اور ملک…
ایک سے زائد کمپنیوں کو بجلی ڈسٹری بیوشن دینے کی ضرورت ہے، مصطفیٰ کمال
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے حوالے سے پرائیویٹائزیشن کو ٹھیک کرنا ہوگا اور ایک سے زائد کمپنیوں کو بجلی کی ڈسٹری بیوشن دینے کی ضرورت ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پریس…
آزاد کشمیر: مسافر جیپ دریائے نیلم میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق
مظفرآباد: مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری، جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔
مسافر جیپ وادی نیلم میں لوات بالا سے مظفرآباد جارہی تھی کہ شاہراہ نیلم پر دریائے نیلم میں جاگری۔
انچارج ایس ڈی ایم اے نیلم محمد اختر ایوب کا کہنا ہے، پولیس…