براؤزنگ پاکستان

پاکستان

قومی اسمبلی سے توہین پارلیمنٹ بل 2023 کی منظوری

اسلام آباد: توہین پارلیمنٹ بل 2023 قومی اسمبلی سے منظور کرلیا گیا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس ہوا تو رانا قاسم نون نے توہین پارلیمنٹ بل 2023 میں منظوری کے لیے پیش کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا کہ…

پنجاب: شرپسندوں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کے فیصلے کی منظوری

لاہور: پنجاب میں نگراں حکومت نے آرمی تنصیبات اور املاک پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں امن و امان کی…

چیف جسٹس کے خلاف قومی اسمبلی میں ریفرنس کے لیے تحریک منظور

اسلام آباد: مس کنڈکٹ کے الزام میں چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ، قومی اسمبلی نے اس معاملے میں خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کے لیے تحریک کی منظوری دے دی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشریف کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں…

پی ڈی ایم کا دھرنا، کارکنان سپریم کورٹ کے سامنے پہنچ گئے

اسلام آباد: پی ڈی ایم کی جانب سے دھرنے کی کال پر کارکنان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور جے یو آئی (ف) میں مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو واضح کیا ہے کہ احتجاج سپریم کورٹ کے سامنے ہی…

بلوچستان: ایف سی کمپائونڈ میں کلیئرنس آپریشن مکمل، 6 دہشت گرد جہنم واصل

کوئٹہ: شمالی بلوچستان میں ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا، جس کے دوران 6 دہشت جہنم واصل کیے گئے اور سات سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے. آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 12 مئی کی شام کو دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرنے…

جناح ہاؤس جلانے والے دہشت گردوں کی نشان دہی کرنے پر انعام کا اعلان

لاہور: جناح ہاؤس جلانے میں ملوث دہشت گردوں کی تصاویر محکمہ داخلہ پنجاب نے جاری کردیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاؤس جلانے میں ملوث افراد کی شناخت کرنے والوں کے لیے 2 لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔ اخبارات میں جاری اشتہار میں…

وزیراعظم کا جناح ہاؤس پر حملہ آور دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کو 72 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت…

عمران، بشریٰ بی بی غیرشرعی نکاح کیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے غیر شرعی نکاح کے الزام کے کیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ سول جج نصرمن اللہ کی عدالت میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے غیر شرعی نکاح کے کیس کی…

کابینہ کے بیشتر اراکین کا وزیراعظم کو ملک میں ایمرجنسی لگانے کا مشورہ

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف کو کابینہ کے بیشتر اراکین نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا مشورہ دے ڈالا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس شروع ہوا تو اراکین نے 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیش آنے والی صورت حال…

عمران فاشسٹ ڈکٹیٹر، چیف جسٹس نے کرپشن پر این آر او دے دیا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی فاشسٹ ڈکٹیٹر ہے اور عدلیہ اسے تحفظ دینے کے لیے آہنی دیوار بن گئی ہے۔ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور ہم ورثے میں ملنے…