آئی ایس پی آر نے یوم آزادی کی مناسبت سے بلوچی زبان میں نغمہ جاری کردیا

راولپنڈی: یومِ آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں نغمہ ’پاک اے وطن‘ جاری کردیا۔
اس ملی نغمے میں بلوچ گلوکار اختر چنال نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جب کہ یہ ویڈیو وزیراعظم پاکستان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
وزیراعظم کی جانب سے گلوکاروں اور پروڈیوسرز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا، حب الوطنی کے جذبے سے بھرپور گیت سن کر ان کا دل فخر سے لبریز ہوگیا۔
ملی نغمے میں وطن سے محبت کے جذبے اور روح کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔