براؤزنگ پاکستان
پاکستان
کوئٹہ: فائرنگ کے تبادلے میں صوبیدار شہید، 3 دہشت گرد جہنم واصل
کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک صوبیدار شہید اور 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 ستمبر کی شام کوئٹہ کے علاقے ولی تنگی میں دہشت…
بلوچستان میں دھماکا، جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمداللہ زخمی
کوئٹہ: مستونگ میں دھماکے کے نتیجے میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ زخمی ہوئے۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکا بلوچستان کے ضلع مستونگ میں حافظ حمداللہ کی گاڑی کے قریب ہوا ہے، جس میں وہ زخمی ہوئے، حافظ حمد اللہ کو فوری طبی…
سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کی درخواست ضمانت مسترد
اسلام آباد: سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کی جانب سے خصوصی عدالت میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی…
صدر علوی کی ملک میں 6 نومبر کو عام انتخابات کرانے کی تجویز
اسلام آباد: ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے صدر مملکت عارف علوی نے 6 نومبر کی تاریخ تجویز کردی۔
صدر عارف علوی نے چيف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام خط لکھا ہے، جس میں کہا ہے کہ میں نے 9 اگست کو وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو…
چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا
اسلام آباد: ججز کالونی میں واقع چیف جسٹس ہاؤس عمر عطا بندیال نے خالی کردیا۔
چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے، انہوں نے ججز کالونی میں چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال ججز…
کراچی میں ملازمین سے بھری فیکٹری بس کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
کراچی: ڈاکوئوں کی جانب سے شاہ فیصل کالونی میں لیدر گارمنٹس فیکٹری کے ملازمین سے بھری بس کو لوٹ لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لیدر گارمنٹس فیکٹری کورنگی کے ملازمین بس میں جا رہے تھے کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح ملزمان نے بس میں موجود…
کراچی میں فائرنگ سے مولانا ضیاء الرحمان جاں بحق
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں فائرنگ سے معروف عالم دین مولانا ضیاء الرحمان جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 16 میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے جامعہ ابوبکر اسلامیہ…
بجلی بلوں میں ریلیف نہ مل سکا، آئی ایم ایف کا صنعتوں سے مراعات واپس لینے کا مطالبہ
اسلام آباد: بجلی بلوں پر ریلیف کے معاملے میں وزارت خزانہ، وزارت توانائی اور آئی ایم ایف کے درمیان پیش رفت نہ ہوسکی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی خود پیدا کرنے والی صنعتوں کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع…
سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ طے کرلی گئی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت لندن میں مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا، جس میں شہباز شریف، سلیمان شہباز، حسن نواز، خواجہ آصف اور دیگر رہنما شریک تھے۔
اجلاس میں نواز…
توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع
اسلام آباد: توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں احتساب عدالت نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع کردی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی، اس سلسلے میں ان کے…