براؤزنگ پاکستان

پاکستان

نومنتخب اراکین کی تقریب حلف برداری، پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب

لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح طلب کرلیا گیا۔ گورنر محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا، پنجاب اسمبلی اجلاس میں نومنتخب ارکان حلف…

ن لیگ کی ایم کیو ایم کو سندھ کی گورنرشپ دینے کی یقین دہانی

کراچی/ اسلام آباد: ایم کیو ایم (پاکستان) اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی۔ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے درمیان مذاکرات گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوئے تھے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم…

تمام انبیاء نے نبی ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی، اس کا مطلب آپؐ کے بعد بات ختم، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ تمام انبیاء نے نبی ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی، اس کا مطلب تھا کہ آپؐ کے بعد بات ختم۔ سپریم کورٹ میں نیشنل پارک ایریا میں سی ڈی اے اور وائلڈ لائف کے درمیان تنازع سے متعلق کیس کی سماعت…

پی ٹی آئی کے 86 آزاد اراکین کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے مزید ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے پارٹی سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروادیے۔ پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے لیے 86 آزاد اراکین نے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروائے۔…

ن لیگ کو 20، پی پی 13، ایم کیو ایم کو 5 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان

اسلام آباد: 13 سیاسی جماعتیں قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی دوڑ سے باہر ہوگئیں، ن لیگ کو 20، پی پی 13، ایم کیو ایم کو 5 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے جب کہ پی ٹی آئی کی 27 مخصوص نشستوں کا مستقبل الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہے۔ نجی ٹی وی کے…

دھاندلی ہونے پر چیف الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دیں، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی اور ان کے خاندان کو مکمل سیکیورٹی دی جائے، دھاندلی ہونے پر چیف الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دیں۔ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں…

حکومت سازی کے لیے اپنے موقف پر قائم ہیں، چیئرمین پی پی

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھٹو ریفرنس کیس عدلیہ کا امتحان ہے، عدالتی قتل ہوا امید ہے بہت جلد اس عدلیہ سے انصاف ملے گا، یہ نہیں کہہ سکتے کہ پرانی بات ہوگئی۔ ذوالفقار علی بھٹو کیس کے بعد سپریم…

سندھ ہائیکورٹ کا سوشل میڈیا ایپس سے فحش مواد ہٹانے کا حکم

کراچی: عدالت عالیہ نے سوشل میڈیا سے فحش مواد کو فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عقیل عباسی نے سوشل میڈیا پر فحش مواد کے خلاف درخواست پر سماعت کی، اس دوران وکیل درخواست گزار نے اپنے دلائل میں کہا کہ فیملی وی لاگننگ کے…

پی ٹی آئی کی حکومت چاند پر دیکھیں گے، فیصل واوڈا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف چاند پر حکومت بنانے جارہی ہے، وہاں ہم ان کی حکومت دیکھیں گے۔ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں 15 سال سے جس عمران خان کو جانتا ہوں، عمران خان ہی پی ٹی آئی اور…

کراچی میں مغربی سسٹم کے تحت 25 فروری کو بارش کا امکان

کراچی: شہر قائد میں مغربی ہواؤں کے سسٹم کے تحت بارش کا امکان ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق 25 فروری کو مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ مذکورہ سسٹم کے زیر اثر بلوچستان اور سندھ میں…