براؤزنگ پاکستان

پاکستان

کراچی: 50 ملین ڈالرز گھروں میں چھپائے جانے کا انکشاف

کراچی: شہر قائد میں ڈالرز مافیا کی جانب سے 50 ملین سے زائد امریکی ڈالرز گھروں میں چھپائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سلسلے میں حساس ادارے شبانہ روز تحقیقات میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے مختلف بینکوں اور منی چینجرز کا ریکارڈ…

کرائم رپورٹر افضل خان کے والد کے انتقال پر وائس آف سندھ کا اظہار تعزیت

کراچی: نجی ٹی وی کے سینئر کرائم رپورٹر افضل خان کے والد انتقال کرگئے۔ کرائم رپورٹر افضل خان سے وائس آف سندھ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عمیر ہارون اور ان کی ٹیم نے والد کے انتقال پر گہرے دُکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وائس آف سندھ کے…

سائفر کیس: عدالت میں چالان جمع، عمران خان اور شاہ محمود قصوروار قرار

اسلام آباد: ایف آئی اے نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرادیا۔ ایف آئی اے نے سائفر کیس کا چالان آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی عدالت میں جمع کرایا جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود…

مستونگ خودکُش حملہ: اب تک 52 افراد جان کی بازی ہارچکے

مستونگ: ضلع مستونگ میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں ہونے والے خودکُش دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ سمیت 52 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں خودکُش حملہ مدینہ مسجد کے باہر عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے…

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب گوادر سے گرفتار

گوادر: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کو گوادر سے گرفتار کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب، ان کے بھاٸی اور 4 ساتھیوں کو گوادر میں گھر سے گرفتار کیا گیا۔ فرخ حبیب کے بھائی نے ان کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ…

زرداری اور گیلانی جعلی اکاؤنٹس اور توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت طلب

اسلام آباد: نیب کیسز میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو احتساب عدالت نے طلب کرلیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور توشہ خانہ کیس میں طلبی کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔ عدالت نے سابق صدر آصف…

قومی، صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں برقرار، ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری

اسلام آباد: ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جاری کردی۔ مردم شماری کی منظوری کے بعد عام انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کی جانب سے کام تیزی سے جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حلقہ بندیوں پر تجاویز…

کندھ کوٹ: راکٹ کا گولا پھٹنے سے خاتون، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

کندھ کوٹ: راکٹ کا گولا پھٹنے سے 4 بچوں اور ایک خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گھر میں راکٹ کا گولا پھٹنے کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد میں ایاز سبزوئی، نیاز، حنیفاں اور راشد سمیت 8 افراد شامل ہیں۔…

متحدہ میں کچھ بیویوں نے بھی شوہروں کو بھائی کہہ دیا تھا، فاروق ستار

کراچی: سینئر سیاست دان اور ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے متحدہ کے لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ لفظ بھائی لگانے کو برابری کا رشتہ ٹھہرادیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار ایک نجی ٹی وی کے شو میں ایک سوال کے…

پنجاب انجیکشن اسکینڈل کا مرکزی ملزم پکڑا گیا

لاہور: مخصوص انجیکشن سے بینائی کھونے کے معاملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق انجیکشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم انجیکشن کو لاہور سے باہر سپلائی…