براؤزنگ پاکستان
پاکستان
پی آئی اے و دیگر خسارے والے اداروں کی نجکاری مزید تیز کی جائے، کاکڑ
اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے قومی ایئرلائن کی نج کاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت پی آئی اے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے قومی ایئرلائن کے معاملات پر فیصلہ سازی…
تمام سیاسی رہنماؤں کو انتخابات میں یکساں مواقع دیے جائیں، صدر مملکت
اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے زور دیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو الیکشن میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔
صدر علوی سے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر محمد علی درانی نے ملاقات کی۔
اس موقع پر صدر مملکت نے گفتگو کرتے…
قائد ن لیگ نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کا کوئی چانس نہیں، ڈار
لاہور: سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کا کوئی چانس نہیں۔
اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ نوازشریف بدھ کو سعودی عرب پہنچیں گے جہاں وہ عمرہ ادا کریں گے اور مدینہ…
انڈوں کے عالمی دن پر کراچی یونیورسٹی میں سیمینار منعقد ہوگا
کراچی: جمعہ کو پاکستان سمیت دُنیا بھر میں انڈوں کا عالمی دن منایا جائے گا۔ یہ زمانہ قدیم سے انسان کی مرغوب غذا ہے، اس کی غذائیت اور لذت کے باعث ہر عمر کے لوگ اسے شوق سے کھاتے ہیں۔
سردی ہو یا گرمی، انڈا ہر موسم میں صحت کا خزانہ قرار پاتا…
سائفر کیس: عمران، شاہ محمود پر فرد جرم کیلئے 17 اکتوبر کی تاریخ مقرر
اسلام آباد: سائفر کیس میں خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 17 اکتوبر کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔
اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین…
کراچی: کیش وین سے لوٹے گئے 5 کروڑ روپے برآمد، 4 ملزمان پکڑے گئے
کراچی: کیش وین سے لوٹی گئی رقم پانچ کروڑ 31 لاکھ روپے برآمد کرکے 4 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس میں بتایا 19 ستمبر 2023 کو کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کیشن وین کے ڈرائیور…
کراچی میں دوران ڈکیتی ہلاکتوں میں بیشتر افغانی ملوث پائے گئے، پولیس چیف
کراچی: پولیس چیف خادم حسین رند کا کہنا ہے کہ کراچی میں ڈکیتیوں کے دوران شہریوں کی بے دریغ ہلاکتوں میں بیشتر افغانی ہی ملوث پائے گئے ہیں۔
کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم…
استحکام پاکستان پارٹی انتخابات کیلیے اہل، انتخابی نشان ہفتے بعد الاٹ ہوگا
اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی کو الیکشن کمیشن نے بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ کرلیا، تاہم انتخابی نشان فوری الاٹ نہیں ہوسکا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کرکے اُسے الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار…
شہر قائد میں مہنگا دودھ بیچنے والوں کی شامت، 2 دُکانیں سیل
کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس اور کلفٹن میں زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والی 2 دکانیں سیل کردی گئیں۔
کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی مقرر کردہ قیمت سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔…
دہشتگردی خدشات، پاکستان کا بھارت میں قومی ٹیم کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد: احمدآباد میں دہشت گردی کے خدشے کے حوالے سے چلنے والی رپورٹس پر پاکستان نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
دفتر خارجہ پاکستان کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے…