شہر قائد میں مہنگا دودھ بیچنے والوں کی شامت، 2 دُکانیں سیل

کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس اور کلفٹن میں زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والی 2 دکانیں سیل کردی گئیں۔
کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی مقرر کردہ قیمت سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق کمشنر سلیم راجپوت نے ذاتی طور پر 230 روپے کلو دودھ خریدا اور دونوں دکانوں کو اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز نے پولیس کے ساتھ سیل کیا۔
اس کے علاوہ کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی اور ساتھ ہی عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ 200 روپے سے زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف شکایات کریں۔
دوسری جانب کراچی کے شہریوں نے اسے رسمی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو شہر میں صرف 2 ہی دکانیں نظر آئیں؟ کراچی میں تو ہر دوسری دکان پر 230 روپے لیٹر دودھ مل رہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔