براؤزنگ تازہ ترین
تازہ ترین
15 اکتوبر کو پی ٹی آئی احتجاج روکنے کیلئے پوری طاقت استعمال کرنے کا حکومتی اعلان
سیالکوٹ: 15 اکتوبر کو پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کے لیے وفاقی حکومت نے پوری طاقت استعمال کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی تمام پاورز کو وفاق پر استعمال کیا گیا، ڈاکٹر اسرار…
کرم میں پھر قبائلی تصادم، فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق
پشاور: خیبر پختون خوا کے ضلع کرم میں دو قبائل کے درمیان ایک بار پھر تصادم نے 11 افراد کی جان لے لی اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق قبائل کے درمیان فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں 11…
بلوچستان: دکی میں کوئلہ کانوں پر حملے، 20 کان کن جاں بحق
کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے علاقے دکی میں مقامی کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کے حملوں میں 20 کان کن جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے دکی کے ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی خیر اللہ کی کوئلہ کانوں پر راکٹ، دستی بم سے…
وفاقی کابینہ سے 5 آئی پی پیز کیساتھ معاہدہ ختم کرنے کی منظوری
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ارکان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں بجلی کی…
پاک فوج کا پڑوسی ملک کی سرحدی جارحیت پر کرارا جواب
اسلام آباد: پاک افغان سرحد پر نوشکی میں افغان فورسز کی جانب سے جارحیت کی گئی، جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے نوشکی میں پاک افغان بارڈر پر غزنالی سیکٹر میں جارحیت کی گئی، افغان فورسز کی…
سازشیوں کو ایس سی او سمٹ سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2014 میں دھرنے کی وجہ سے جس طرح چینی صدر کا دورۂ پاکستان ملتوی ہوا، اس طرح شنگھائی تعاون تنظیم کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے…
فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے اے پی سی، پی ٹی آئی کی عدم شرکت
اسلام آباد: فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور درندگی کے ایک سال مکمل ہونے پر وہاں بسنے والے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایوان صدر میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائی گئی ہے، جس میں جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی نے 2 ریاستی حل کی…
کراچی دھماکا: چین کا اپنے شہریوں کی ہلاکت پر پاکستان سے تحقیقات کا مطالبہ
اسلام آباد: کراچی میں اتوار کی شب دہشت گرد حملے میں دو چینی شہریوں کی ہلاکت اور ایک شہری کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے چین نے مطالبہ کیا کہ پاکستان حملے کی مکمل تحقیقات کرے اور قصورواروں کو سخت سزا دے۔
چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری…
کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، 3 غیر ملکی جاں بحق، 17 زخمی
کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں 3 غیر ملکی جاں بحق جب کہ 17 شہری زخمی ہوگئے، تین گاڑیاں اور چار موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایئرپورٹ سگنل کے قریب آئل ٹینکر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی آواز دور تک…
وزیرستان: سیکیورٹی فورسز اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ، لیفٹیننٹ کرنل اور 5 جوان شہید
شمالی وزیرستان: اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت پانچ…