براؤزنگ تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا: جعلی ڈگری کیس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نااہل قرار

گلگت بلتستان: جعلی ڈگری رکھنے کے الزام میں گلگت کی عدالت نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو نااہل قرار دے دیا۔ گلگت کی عدالت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا ہے۔ خالد خورشید…

ریاستی دہشت گردی میں معصوم لوگوں کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کو سفارتی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال نہ کرے۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سالانہ سربراہی ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا…

سویڈن قرآن کی بے حرمتی کے مجرموں کیخلاف کارروائی کرے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس واقعے کی مذمت کرتی ہے، وزارت خارجہ کے ذریعے سویڈن کی حکومت سے رابطہ کریں گے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا جائے گا۔…

دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، ملک بھر میں سیلاب کا اندیشہ

اسلام آباد: دریاؤں میں پانی کی سطح مون سون بارشوں سے قبل ہی بلند ہونے سے ملک بھر میں دریائی سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مون سون کی بارشوں کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی ہیں تاہم بارشوں سے پہلے ہی دریاؤں میں پانی کی سطح بلند…

پاکستان کو قرض فراہمی کی منظوری، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس 12 جولائی کو ہوگا

اسلام آباد/ نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 12 جولائی کو ہوگا، بتایا جارہا ہے کہ یہ اجلاس پاکستان کے قرض معاہدے کی منظوری کے لیے منعقد کیا جارہا ہے۔ آئی ایم ایف حکام کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے…

مسلمانوں کو آپس میں جڑ کر رہنا ضروری ہے، خطبہ حج

مکۃ المکرمہ: شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید نے میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیا، جسے لاکھوں عازمین سمیت دنیا بھر میں موجود مسلمانوں نے ٹی وی پر براہ راست سنا۔ خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی متعدد زبانوں میں براہ راست نشر کیا…

فوجی تنصیبات کی سیکیورٹی میں ناکامی پر لیفٹیننٹ جنرل سمیت اعلیٰ فوجی افسران فارغ

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف نے جی ایچ کیو میں پریس کانفرنس کی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کا مقصد 9 مئی کے واقعات سے متعلق…

فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیخلاف 7 رکنی بینچ بھی ٹوٹ گیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والی بینچ پر اعتراض اٹھادیا، جس کے بعد کیس سننے والا سات رکنی بینچ بھی ٹوٹ گیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ نے سماعت کا…

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے کا اعلان جلد ہونے کا امکان

اسلام آباد: آئی ایم ایف اور پاکستان حتمی ڈیل کے قریب پہنچ گئے ہیں، جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزے اور پروگرام کی بحالی کی راہ میں رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ…

ملک میں موسلادھار بارشبں متوقع، اربن فلڈنگ کے خطرات

اسلام آباد: ملک میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی، اربن فلڈنگ کا خطرہ۔ اس حوالے سے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک میں آج سے بارشیں برسانے والا سسٹم داخل ہوگا، جس سے آج رات سے 30 جون کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں متوقع ہیں۔…