براؤزنگ عالمی خبریں
عالمی خبریں
غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد اسرائیل نے کل تک مؤخر کردیا
غزہ: اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد کل تک مؤخر کردیا، جس کے بعد جنگ میں وقفہ اور یرغمالیوں کی رہائی کل شروع ہوگی۔
گزشتہ روز حماس اور اسرائیل میں عارضی جنگ بندی اور قیدیوں کی تبدیلی کا معاہدہ ہوا تھا۔ اس پر اسرائیل نے ایک روز کے…
حماس اور اسرائیل میں عارضی جنگ بندی، قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ
غزہ: حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوگیا۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں معاہدے کی منظوری کے تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا، معاہدے کے تحت حماس 50 یرغمالیوں…
نبی پاک ﷺ کے روضہ مبارک کے خادم شیخ عبدہ علی کی رحلت
مدینہ منورہ: خاتم النبیین رسول کریم ﷺ کے روضہ مبارک کے خادم شیخ عبدہ علی انتقال کرگئے۔
سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شیخ عبدہ علی ادریس شیخ حجرہ مبارکہ کی دیکھ بھال پر مامور تھے۔
شیخ عبدہ علی کے ذمے مسجد نبوی ﷺ کھولنے، بند کرنے، روشن اور…
فرانس: خاتون سینیٹر پر جنسی حملہ کرنے کے الزام میں ساتھی سینیٹر گرفتار
پیرس: فرانس میں خاتون سینیٹر پر جنسی حملہ کرنے کے الزام میں 66 سالہ سینیٹر جوئل گوریو کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ان کی جماعت نے رکنیت بھی معطل کردی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سینئر سیاست دان جوئل گوریو نے اپنے گھر میں ایک دعوت پر…
تاریخ میں پہلی بار مسلم خاتون کا ہالینڈ کی وزیراعظم بننے کا امکان
ایمسٹرڈیم: آئندہ بدھ کو ہالینڈ میں وزارت عظمیٰ کے لیے انتخاب ہونے جارہا ہے، جس کے لیے پہلی بار ایک مسلم خاتون بھی میدان میں ہیں اور ان کی فتح کے امکانات بھی کافی روشن ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 7 سال کی عمر میں اپنے والدین…
چین میں آفس عمارت میں آگ لگنے سے 26 ملازمین ہلاک
بیجنگ: دوست ملک چین میں ایک چار المنزلہ آفس عمارت میں لگنے والی آگ سے 26 ملازمین ہلاک اور 51 زخمی ہوگئے۔
چینی میڈیا کے مطابق آگ صوبے شانکزی کے شہر لولیانگ کی ایک کمرشل عمارت میں لگی جو کوئلے کی کان کن کمپنی کی ملکیت تھی اور اس میں درجنوں…
بنگلا دیش کے عام انتخابات 7 جنوری 2024 کو ہوں گے
ڈھاکا: بنگلا دیش میں بھی عام انتخابات کی تاریخ سامنے آگئی اور اس حوالے سے اعلان کردیا گیا۔
بنگلادیش کے الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 12 ویں پارلیمانی انتخابات 7 جنوری 2024 کو کرائے جائیں گے۔
ادھر دارالحکومت ڈھاکا میں اپوزیشن جماعت…
بھارت: اتراکھنڈ میں سرنگ گرنے سے 40 مزدور دب گئے
دہرادون: بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں زیر تعمیر سرنگ گرنے کے باعث 40 مزدور دب گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پیش آیا، اس دوران مزدور سرنگ کی تعمیر کے لیے کام کررہے تھے۔
رپورٹس کے مطابق ریاست اتراکھنڈ…
برطانوی وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو عہدے سے ہٹادیا
لندن: برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک نے وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو برطرف کردیا۔
بیرون ملک کے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اپنی کابینہ میں بطور وزیر داخلہ ذمے داریاں انجام دینے والی سویلا بریورمین کو وزارت سے برطرف…
سعودی شہزادہ یزید بن سعود بن عبدالعزیز انتقال کرگئے
ریاض: سعودی شاہی خاندان کو بڑا صدمہ سہنا پڑا، سعودی عرب کے شہزادہ یزید بن سعود بن عبدالعزیز انتقال کرگئے۔
شہزادہ یزید بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود سعودی وزارت داخلہ کے میڈیا ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔