براؤزنگ عالمی خبریں

عالمی خبریں

بنگلادیش: شیخ حسینہ واجد کی جماعت کے طلبا ونگ پر پابندی عائد

ڈھاکا: بنگلادیش میں قائم عبوری حکومت نے سابقہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے طلبا ونگ چھاترا لیگ کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت نے طلبا کے…

ترکی کے معروف مذہبی و سماجی رہنما فتح اللہ گولن انتقال کرگئے

واشنگٹن: ترکیہ کے معروف مذہبی رہنما فتح اللہ گولن رحلت فرماگئے۔ بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق ترکیہ کے معروف مذہبی رہنما فتح اللہ گولن امریکا میں انتقال کرگئے۔ 83 سالہ فتح اللہ 1999 سے امریکا میں خودساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔…

سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

کوالا لمپور: سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بیرون ملک کے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم 99 سالہ مہاتیر محمد کو سانس کی نالی میں انفکیشن کے باعث گزشتہ روز اسپتال منتقل…

ترکیہ میں مہدی ہونے کا جھوٹا دعوے دار گرفتار

انقرہ: ترکیہ میں مہدی المنتظر کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے شہری مصطفیٰ شابوک کو اس کے پیروکاروں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صوبے کیناکلے سے مصطفیٰ شابوک کو گرفتار کیا گیا۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ شابوک نے خلافت…

بھارتی سیاستدان بابا صدیقی کو جلوس اور فائر ورک کی آڑ میں قتل کیا گیا

ممبئی: ہفتے کی شب بھارت کے معروف سیاست دان بابا صدیقی کو ممبئی میں قتل کردیا گیا تھا اور اس کی ذمے داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کرلی ہے، اب رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انہیں گینگ نے جلوس اور فائر ورکس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نشانہ بنایا۔ این…

نوبل امن انعام اینٹی نیوکلیئر بم کیلئے کام کرنیوالی جاپانی تنظیم نے جیت لیا

نیویارک: امسال کا نوبل امن انعام جاپانی تنظیم نیہون ہیدانکیو ( Nihon Hidankyo) کو ایٹمی حملوں کے متاثرین کی بحالی اور دنیا کو ایٹمی بموں سے پاک رکھنے کے لیے جدوجہد پر دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں اینٹی…

بھارت کی صف اول کی کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا چل بسے

ممبئی: بھارت کے معروف صنعت کار رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رتن ٹاٹا ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ بدھ کو انتقال کرگئے۔ انہیں چند روز پہلے بلڈ پریشر میں کمی کی شکایت پر اسپتال لایا…

کراچی ایئرپورٹ دہشت گردی واقعے کی مذمت کرتے ہیں، امریکا

واشنگٹن: کراچی ایئرپورٹ کے نزدیک دہشت گرد حملے کی امریکا کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب حملے میں زندگیوں کے ضیاع پر دکھ ہے۔ حملے کے متاثرین سے تعزیت کا…

سنگاپور کے سابق وزیر کو کرپشن کے الزام میں قید کی سزا

سنگاپور: سنگاپور کے سابق وزیر ٹرانسپورٹ ایس اسواران کو ہائی کورٹ نے کرپشن کے الزامات میں ایک سال قید کی سزا سنادی۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے ہائی کورٹ کے جج جسٹس وینسنٹ ہونگ نے بھارتی نژاد سابق سنگاپورین وزیر کو پراسیکیوشن…

ویت نام میں برڈ فلو وبا نے درجنوں شیروں کی جان لے لی

ہنوئی: گزشتہ چند ماہ میں برڈ فلو وبا نے ویت نام کے چڑیا گھروں کے درجنوں شیر مار ڈالے ہیں۔ بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق ویت نام میں برڈ فلو (H5N1) وائرس کے نتیجے میں اگست سے لے کر اب تک 47 شیر ہلاک ہوچکے ہیں۔ خبر کے مطابق چڑیا گھروں میں…