براؤزنگ عالمی خبریں
عالمی خبریں
مسجد الحرام کی بالائی منزل سے چھلانگ لگانے والے شخص کو بچالیا گیا
مکۃ المکرمۃ: مسجد الحرام کی بالائی منزل سے ایک شخص نے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔
عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام کی بالائی منزل سے چھلانگ لگانے والے شخص کو سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری اسپتال منتقل کیا۔ بروقت طبی امداد…
رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا
نیویارک: سال کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا، تاہم پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال کا پہلا سورج گرہن میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں نظر آئے گا۔ سورج گرہن آئندہ 20 برس تک دوبارہ دکھائی نہ دینے کا امکان ہے۔…
رمضان: 20 ایام میں 2 کروڑ زائرین کی مسجد نبوی ﷺ آمد
مدینہ منورہ: ماہ مقدس رمضان المبارک کے گزشتہ 20 دنوں کے دوران 2 کروڑ سے زائد زائرین کی مسجد نبوی ﷺ آمد ہوئی اور 16 لاکھ سے زائد خوش نصیبوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔
مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کے مطابق 20 رمضان المبارک سے اب تک روضہ رسول ﷺ…
دنیا کا دولت مند ترین شخص فرانسیسی نکلا، فوربز کی فہرست جاری
نیویارک: امریکا کے معروف جریدے فوربز نے 2024 کے لیے دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے۔
دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی دولت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ایک…
یو اے ای میں ایک ہفتے کی عید تعطیلات کا اعلان
ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کے لیے 8 اپریل بروز پیر سے 14 اپریل بروز اتوار تک پورے…
امریکا میں خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم، ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ مکمل
کیلیفورنیا: امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں خالصتان کے قیام کی خاطر ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا۔
ریفرنڈم میں مجموعی طور پر 2 لاکھ سکھوں نے ووٹ ڈالا، پہلے مرحلے میں وقت ختم ہوجانے کے سبب کئی ہزار سکھ اپنا ووٹ نہیں ڈال سکے…
بنگلادیش: خواجہ سراؤں کے لیے پہلی مسجد قائم
ڈھاکا: بنگلادیشی حکومت کے تحت خواجہ سراؤں کے لیے علیحدہ مسجد تعمیر کردی گئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے حکم پر یہ اقدام کیا گیا ہے۔ خواجہ سراؤں کی تنظیم کے سربراہ نے بنگلادیشی حکومت کا شکریہ ادا کرتے…
رمضان کا آخری عشرہ، 50 لاکھ عمرہ زائرین کی سعودیہ آمد
مکہ مکرمہ: پوری دُنیا سے 50 لاکھ سے زائد زائرین رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرے کی سعادت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔
حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق 50 ہزار سے زائد زائرین اعتکاف میں بیٹھیں گے جب کہ سعودی عرب کی دیگر…
دنیا میں روز 20 فیصد خوراک ضائع ہونے کا انکشاف
نیویارک: دنیا بھر میں روزانہ اتنی خوراک ضائع کردی جاتی ہے، جو ایک ارب سے زائد افراد کا پیٹ بھرنے کے لیے کافی ہے۔
اتنی خوراک اس وقت ضائع کی جارہی ہے جب دنیا بھر میں 73 کروڑ سے زائد افراد بھوک کا سامنا کررہے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جاری کردہ…
خانہ کعبہ میں معمر اور معذور عمرہ زائرین کیلیے گولف کار متعارف
مکۃ المکرمہ: ادارہ امور حرمین شریفین نے خانہ کعبہ میں زائرین کی سہولت کی خاطر اسمارٹ گولف کاریں متعارف کروادیں، ان کے ذریعے معمر اور بیمار زائرین مسجد الحرام کی چھت سے طواف کرسکتے ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق گولف کار متعارف کرائے جانے…