براؤزنگ عالمی خبریں

عالمی خبریں

ٹیرف پر دباؤ قبول نہیں، آخری حد تک لڑیں گے، چین کا امریکا کو انتباہ

بیجنگ: اگر واشنگٹن نے اپنی روش نہ بدلی تو چین تجارتی جنگ میں آخری حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔ چین نے امریکا کو خبردار کردیا۔ چینی وزارت تجارت نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ بلیک میلنگ، دباؤ اور دھمکیوں سے چین کو جھکایا نہیں جاسکتا۔ ترجمان کے…

چین نے امریکی مصنوعات پر عائد ٹیرف 84 فیصد تک بڑھادیا

بیجنگ: چین نے جمعرات سے امریکی درآمدی مصنوعات پر 84 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا، اس سے قبل چین نے امریکی مصنوعات پر 34 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔ چینی وزارت خزانہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ…

بابا وانگا کی نئی پیش گوئی، جاپان میں میگا سونامی کا اندیشہ

ٹوکیو: "جاپان کی بابا وانگا" کہلانے اور مشہور پیش گوئی کرنے والی شخصیت ریو تاتسوکی نے جولائی 2025 میں ایک خوف ناک میگا سونامی کی پیش گوئی کی ہے، جو نہ صرف جاپان بلکہ اس کے ہمسايہ ممالک کو بھی بری طرح متاثر کرسکتا ہے۔ ریو تاتسوکی اس سے قبل…

چین نے ردعمل میں امریکی مصنوعات پر 34 فیصد ٹیکس لگادیا

بیجنگ: چین کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 10 اپریل سے امریکا سے درآمد ہونے والی تمام اشیاء پر 34 فیصد جوابی محصولات عائد کرے گا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بار چین نے امریکا کے خلاف ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ وسیع اور شدید…

‏نوبل انسٹیٹیوٹ کی جانب سے عمران کی نوبل انعام نامزدگی کا دعویٰ مسترد

‏اوسلو: نوبل انسٹی ٹیوٹ نے ناروے کی سینٹر پارٹی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی نوبل انعام کے لیے نامزدگی کی خبروں کو ناروے میں مقیم پاکستانیوں کے ووٹ لینے کی ترکیب ٹھہرادیا۔ نوبل…

سائبر فراڈ کا شکار معمر جوڑے کی خودکشی

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں دل دہلا دینے والے واقعے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ بیلاگاوی ضلع کے خانپور تعلقہ میں معمر جوڑے نے سائبر فراڈ اور مبینہ طور پر ہراسانی کا شکار ہونے کے بعد اپنی زندگی ختم کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خانپور کے…

میانمار زلزلے میں ہزار اموات، بنکاک میں 30 منزلہ عمارت زمین بوس

نیپیداو: گزشتہ روز میانمار میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، جس کے اثرات بنکاک پر بھی بُری طرح مرتب ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈلے کے قریب تھا اور…

میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے سے متعدد ہلاکتوں کا اندیشہ

نیپیداو: میانمار کے وسطی حصے میں جمعے کو دوپہر مقامی وقت کے مطابق 12:50 بجے 7.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے بعد 6.8 شدت کا آفٹرشاک بھی آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کا مرکز سگائنگ شہر سے 16 کلومیٹر شمال مغرب میں اور 10…

سعودی عرب میں عیدالفطر کب ہوگی، ماہرین فلکیات کی بڑی پیش گوئی

ریاض: سعودی عرب کے ماہرین فلکیات کی جانب سے سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آنے سے متعلق پیش گوئی کی گئی ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کا امکان ہے۔ سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق…

روس اور یوکرین کے درمیان بحیرۂ اسود میں جنگ بندی پر اتفاق

ماسکو: روس اور یوکرین کے درمیان بحیرۂ اسود میں محفوظ بحری آمدورفت یقینی بنانے اور ایک دوسرے کی توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی روس یوکرین جنگ خاتمے کی کوششیں جاری ہیں اور اس…