براؤزنگ عالمی خبریں
عالمی خبریں
آپریشن سندور میں ناکامی: آپریشن مہادیو کے نام پر جعلی بھارتی مقابلے جاری
نئی دہلی: معرکہ حق میں بدترین ہزیمت کا سامنا کرنے والے بھارت نے آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کیلئے آپریشن مہادیو کے نام پر دوبارہ جعلی مقابلے شروع کر دیے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن مہادیو کے نام پر غیر قانونی اور جبراً حراست میں…
پہلگام حملے کے دہشتگرد پاکستانی نہیں بھارتی تھے، چدم برم
نئی دہلی: سابق بھارتی وزیر داخلہ پی چدم برم نے پہلگام حملے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں، بلکہ حملہ آور دراصل بھارتی شہری تھے جنہوں نے بھارت کے اندر ہی دہشت گردی کی…
ایران میں عدالتی کمپاؤنڈ پر دہشت گرد حملہ، 6 افراد جاں بحق
تہران: شمال مشرقی ایران کے شہر زاہدان میں مسلح افراد کے عدالتی کمپاؤنڈ پر اچانک حملے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ ایک منظم کارروائی کے تحت کیا گیا جس میں مسلح افراد نے عدالت کی عمارت کو نشانہ…
امریکی کمپنیاں بھارتیوں کو ملازم نہ رکھیں، صدر ٹرمپ
واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں ہونے والی ایک اعلیٰ سطح کی اے آئی سمٹ کے دوران بڑی ٹیک کمپنیوں جیسے گوگل اور مائیکرو سافٹ کو سخت پیغام دیا ہے کہ وہ بیرون ملک، خاص طور پر بھارت سے ملازمین رکھنے کا سلسلہ بند کریں اور صرف…
پے درپے حادثات: بھارت کا میگ 21 طیارے کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ
نئی دہلی: انڈین ایئرفورس نے اپنے فضائی بیڑے میں شامل آخری میگ-21 لڑاکا طیارے کو بھی 19 ستمبر کو باقاعدہ طور پر ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس آخری طیارے کو بھی غیر فعال کرنے کے بعد 60 سال پر محیط میگ-21 کی تاریخ کا…
مودی ناکام پالیسیوں کے باعث بی جے پی کیلئے بھاری بوجھ بن گئے
نئی دہلی: بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی میں قیادت کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور پارٹی کے اندرونی خلفشار کے ساتھ ہی نریندر مودی پر ریٹائرمنٹ کے لیے دباؤ بڑھنے لگا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی میں قیادت کا بحران اور اندرونی خلفشار…
عراق کے شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 60 افراد جاں بحق
بغداد: عراق میں آتش زدگی کا ہولناک واقعہ رونما ہوا ہے، مشرقی شہر الکوت میں بڑے شاپنگ مال (ہائپر مارکیٹ) میں رات کے وقت لگی شدید آگ نے کم از کم 60 افراد کی جان لے لی جب کہ 11 افراد تاحال لاپتا ہیں۔
حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مزید لاشیں…
برازیل کے آکاش میزائل خریداری روکنے سے بھارت کو بڑا نقصان
برازیلیا: برازیل کے آکاش میزائل کی خریداری روک دینے سے بھارت کو بڑے نقصان کا سامنا ہے، برازیل نے بھارت کے تیار کردہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے آکاش میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے جاری مذاکرات کو روک دیا اور اس کے بجائے ایک یورپی میزائل…
امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی تصدیق، سیٹلائٹ تصویر سامنے آگئی
واشنگٹن: امریکی دفاعی محکمے پینٹاگون نے بالآخر قطر میں واقع العدید ایئربیس پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کی تصدیق کردی ہے۔
حملے سے پہلے اور بعد کی جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر میں اڈے کے مواصلاتی ڈوم کو پہنچنے والی شدید تباہی واضح طور پر دیکھی…
مودی سرکار کو جھٹکا، امریکا نے بھارت پر 10 فیصد ٹیرف عائد کردیا
واشنگٹن: امریکا کے صدر کا مودی حکومت کو جھٹکا، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سمیت برکس (BRICS) ممالک پر سخت تجارتی پابندیوں کا اعلان کردیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کو بھی 10 فیصد ٹیرف دینا ہوگا اور کسی قسم کی تجارتی رعایت یا استثنیٰ نہیں دیا جائے…