کینیڈا، 12 گھنٹے کے دوران 7 لاکھ 10 ہزار مرتبہ آسمانی بجلی گری

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈ کے مغریب علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔کینیڈا میں درجہ حرارت 49 اعشاریہ 6 تک پہنچ چکا ہے جو کینیڈا کی تاریخ میں اب تک کا ریکارڈ درجہ حرارت ہے۔تفصِلات کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے 136 مقامات پر آگ لگی۔ کینیڈا میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید گرم موسم کے بعد جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے ایک ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برٹش کولمبیا کے قانون ساز بریڈ وِس کے مطابق اس آگ کی وجہ سے لائٹون نامی گاؤں تقریبا مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔