40 من وزنی بھاری بھرکم قد آور، اب تک کا مویشی منڈی کا سب سے وزنی بیل ہے

سپرہائی وے مویشی منڈی میں ببلو’چنٹو،سلطان،لیلی اور گنی کے بعد بادشاہ سلامت نے بھی انٹری دیدی یے،7 سے 8 فٹ قد اور 40 من وزنی قربانی کے اس کے جانور کی نسل ڈانگری سے تعلق رکھتی ہے،اس کی دیکھ بھال پر مامور پانچ سے چھ افراد روز اسے آدھا کلو گھی،آدھا کلو بادام اور آدھا کلو پستے کھلاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمارے اس بادشاہ سلامت کا کوئی مول نہیںہے40 من وزنی بھاری بھرکم بادشاہ سلامت کا قد اپنے نام کی طرح غصیلے، سخت مزاج اور تھوڑے نخریلے ہیں بڑی آو بھگت کے ساتھ ناز نخروں سے پلے بڑھے بادشاہ سلامت جب سے مویشی منڈی کی سلطنت میں آئے ہیں سب آنکھیں دکھاتے اور ڈراتے رہتے ہیں،

بیوپاری شوکت کا کہنا ہے کہ بادشاہ سلامت روز ایک کلو گھی آدھا کلو بادام اور آدھا کلو پستے روز کھاتے ہیں یہ اپنی سلطنت کے بادشاہ ہونے کی حیثیت سے انمول ہیں اور بادشاہ سلامت کا کوئی مول نہیں جو بھی شہری پیار سے ان کی سلطنت میں آئے گااور ان کی جی حضوری بھر لائے گا یہ عید الضحی پر قربان ہونے کیلئے انہی کے ساتھ چلے جائیں گے اسے لے جائےگا،

میڈیا کو آرڈینیٹر ذکی ابڑو کا کہنا تھا کہ 9 جون سے لگنے والی ایشیاء کی اس سب سے بڑی مویشی منڈی میں اپنے نام کی طرح بڑے بڑے خوبصورت قربانی جانور اس مویشی منڈی زینت بنے ہوئےہیں جن گائے ،بیل بکرے ،اونٹ اور دنبے بھی شامل ہیں،مویشی منڈی کے ترجمان یاور رضا چاولہ کا کہنا تھا کہ ابتک ڈیڑھ لاکھ سے زائد قربانی کا جانور مویشی منڈی لایا جاچکاہے اور عید الضحی کے آخری روز تک ہر رنگ نسل کےقربانی کے جانوروں کی آمد کا یہ سلسلہ جاری رہے گا

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔