کیا پاکستان ون ڈے میں دوبارہ نمبرون بن سکتا ہے؟

کراچی: پاکستان کے آئی سی سی رینکنگ میں ورلڈ نمبرون بننے کا بہترین موقع ہاتھ لگ گیا۔
پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ کل (بدھ) کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پانچ میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔
اگر قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کیویز کو 5 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کرتی ہے تو آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر قابض ہوجائے گی، تاہم اگر کامیابی کا تناسب 1-4 رہا تو پاکستان تیسری پوزیشن پر آسکتا ہے۔
پاکستان آئی سی سی مینز ون ڈے رینکنگ میں اس وقت پانچویں پوزیشن پر قابض ہے جب کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں 113 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔
اگر پاکستان اپنے بقیہ تین میچز میں کامیابی سمیٹتا ہے تو وہ اس کے ریٹنگ پوائٹس بڑھ جائیں گے اور یوں وہ پہلی پوزیشن حاصل کرلے گا۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان بقیہ تین میچز کراچی میں شیڈول ہیں، تیسرا ون کل بروز بدھ 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔