مفت ملنے والے صوفے سے ہزاروں ڈالر کیسے برآمد ہوئے؟

کیلیفورنیا: مفت میں میسر آنے والے صوفے سے ہزاروں ڈالر برآمد، غریب خاتون نے ویب سائٹ کے اشتہار پر مفت صوفہ لیا تو چند روز بعد اس کے کشن کے اندر سے 36 ہزارڈالر برآمد ہوئے جو پاکستانی روپوں میں 72 لاکھ کے لگ بھگ ہیں۔
اشتہار دینے والے شخص نے لکھا تھا کہ یہ فرنیچر اس کے فوت شدہ عزیز کی ملکیت میں رکھا تھا اور پسماندگان گھر کی ہر شے کو فوری بیچنا چاہتے تھے اور کئی اشیا بلامعاوضہ بھی دے رہے ہیں۔
خاتون نے بتایا کہ وہ کسمپرسی کی شکار ہیں اور ان کے گھر میں بہت سی اشیا کی کمی ہے۔ جب انہوں نے یہ صوفہ (کاؤچ) اٹھایا تو انہیں بہت خوشی ہوئی، لیکن چند روز بعد انہیں کشن کے اندر ناہمواری محسوس ہوئی اور جب اس کا غلاف کھولا گیا تو ایک ہی جگہ 36 ہزارڈالر موجود تھے۔
پہلے ہاتھ لگا کر وہ سمجھیں کہ شاید کشن میں اخبار یا کاغذ بھرے ہیں لیکن جب انہیں کھول کر دیکھا گیا تو وہ حیران رہ گئیں کہ وہ ڈالر تھے۔ تمام رقم کئی لفافوں میں رکھی تھی اور اب وہ اس کے مالک سے رابطہ کررہی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔