شوکت ترین کے حوالے سے لگائے الزامات بے بنیاد پروپیگنڈا ہیں، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لگائےگئے الزامات کی آئی ایس پی آر نے تردیدکی ہے۔
ایک بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سابق وزیرخزانہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لگائےگئے الزامات بے بنیاد پروپیگنڈا ہیں، خود شوکت ترین نے بھی اس کی تردیدکردی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ذاتی مفادات کے لیے ادارے اور قیادت پر الزامات اور جھوٹ بولنا قابل مذمت ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہےکہ ادارہ ایسی حرکت میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔
اس ضمن میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے بھی ایک بیان میں کہا ہےکہ اسٹیبلشمنٹ میں سےکسی نے مجھے عمران کو چھوڑ کر شہباز حکومت میں جانےکا نہیں کہا۔شوکت ترین کا کہنا ہےکہ میں واضح طورپراس بات کی تردید کرتا ہوں جو مجھ سے منسوب کی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔