نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زندگی کا مختصر جائزہ

اسلام آباد: شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجا ریاض کے درمیان مشاورت کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سینیٹر انوارالحق کاکڑ ملک کے آٹھویں نگراں وزیراعظم ہوں گے، ان کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور وہ 1971 میں بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں پید اہوئے۔
انہوں نے ابتدائی تعلیم سان فرانسس ہائی اسکول کوئٹہ سے حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے کیڈٹ کالج کوہاٹ میں داخلہ لیا، لیکن والد کے انتقال پر واپس کوئٹہ آگئے۔
سینیٹر انوارالحق کاکڑ اعلیٰ تعلیم حاصل کے لیے لندن گئے جب کہ انہوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے پولیٹیکل سائنس اور سوشیالوجی میں ماسٹرز کیا۔
انوارالحق کاکڑ نے کیریئر کا آغاز اپنے آبائی اسکول میں پڑھانے سے کیا۔
انوارالحق کاکڑ نے 2008 میں (ق) لیگ کے ٹکٹ پر کوئٹہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا، جس میں انہیں کامیابی نہ مل سکی۔
وہ 2013 میں بلوچستان حکومت کے ترجمان رہے جب کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی تشکیل میں ان کا کلیدی کردار رہا۔

بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر انوار الحق کاکڑ 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے اور وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے چئیرمین ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔