شادی نہیں کی، علم نہیں کہ افواہیں کس نے پھیلائیں، علی سیٹھی

لاہور: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے اعلان کیا کہ انہوں نے شادی نہیں کی۔
سوشل میڈیا پر خبریں چل رہی تھیں کہ گلوکار نے اپنے دوست سے گے میرج کی ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔
39 سالہ علی سیٹھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں لکھا کہ انہوں نے شادی نہیں کی اور انہیں یہ علم بھی نہیں کہ یہ افواہیں کس نے پھیلائی ہیں۔
پسوڑی گلوکار نے مزاحیہ انداز میں مزید لکھا کہ شاید اس طرح لوگ میرے نئے گانے کی تشہیر میں بھی مدد کرسکتے ہیں۔
کوک اسٹوڈیو کے پسوڑی گانے سے علی سیٹھی کو عالمگیر شہرت ملی اور دنیا بھر کے مختلف میوزک پلیٹ فارموں پر وہ پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔