عامر خان نے آبائی گاؤں میں اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کلرسیداں: باکسر عامر خان نے اپنے آبائی گاؤں کے لوگوں کی خدمت کا بیڑا اُٹھالیا، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کلر سیداں کے قریب اپنے آبائی گاؤں میں اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا جہاں غریبوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کلرسیداں کے قریب گاؤں بھورہ حیال میں اسپتال کے سنگ بنیاد کی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے باکسر عامر خان نے کہا کہ وہ ہمیشہ پاکستان کی خاطر کچھ کرنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں، اپنے آبائی علاقے میں اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ کر آج مجھے بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اسپتال کے لیے میں برطانیہ میں فنڈز ریزنگ کروں گا اور ایک ایسا اسپتال بناؤں گا جس کی اہمیت کو ملک کے طول وعرض میں محسوس کیا جائے گا، اس اسپتال میں ناصرف علاج مفت ہوگا بلکہ ادویہ بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔
باکسر عامر خان نے کہا کہ باکسنگ میری پہچان ہے میں برطانیہ میں رہ کر بھی پاکستان میں بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں، میں پاکستان میں باکسنگ اور فٹ بال کو اولمپکس تک لے کر جانا چاہتا ہوں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔