آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان آئے گی، شیڈول جاری

لاہور: کرکٹ کے متوالوں کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ 24 سال بعد آسٹریلیا پاکستان کا دورہ کرے گا، اس کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ 1998 کے بعد یہ آسٹریلیا کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ مہمان ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ دورے میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ شامل ہے۔
پاک آسٹریلیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی اور تیسرا 21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے چاروں وائٹ بال میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم آسٹریلیا ٹیم کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں، 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے انعقاد پر ذاتی طور پر بہت خوشی ہے۔
چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے پیار کرتے ہیں، ہمارا آئندہ سال دورہ پاکستان وہاں موجود کرکٹ فینز کو مزید پُرجوش کرے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔