چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی پہنچ گئے

کراچی: بلاول بھٹو زرداری ایک ہفتے کا نجی دورہ کرنے کے بعد بیرون ملک سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری غیر ملکی ایئرلائن EK 606 کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری ایک ہفتہ قبل نجی دورے پر بیرون ملک گئے تھے۔ وہ دو دن کراچی میں قیام کریں گے۔ اس کے بعد بلاول بھٹو پنجاب کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری ملک کے سب سے بڑے صوبے میں پارٹی کی کمزور ہوتی پوزیشن کے حوالے سے صورت حال کو موافق بنانے کے لیے سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں اور اس حوالے سے اُن کے دورۂ پنجاب میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔